25 فروری 2015 - 20:18
صیہونی حکومت کے غیر انسانی اور جنگی جرائم

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بدھ کے روز دنیا میں انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ میں صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ، اسرائیل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے سے روکے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے تحقیقاتی شعبے کے ایک اعلی اہلکا ر نے کہا ہے کہ سنہ دو ہزار چودہ میں اسرائیل کو جو ہتھیار فروخت کئے گئے ہیں اس نے ان ہی ہتھیاروں کا استعمال کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گيا ہے کہ سنہ دو ہزار چودہ میں کم از کم پینتیس ملکوں میں مسلح گروہ سرگرم عمل رہے ہیں اور ان گروہوں نے وحشیانہ طریقے سے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک سو ساٹھ ملکوں کے بارے میں تحقیقات کا عمل انجام دیا ہے اور ہر پانچ میں سے ایک ملک میں جنگی جرائم کا ارتکاب ہوا ہے- ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اس اعلی اہلکار نے اس صورت حال کا ذمہ دار، عالمی برادری کی جانب سے اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کئے جانے کو قرار دیا ہے-

.......

/169